کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 87
٭ بعض لوگوں کا یہ خیال کہ سفید چادریں اوڑھنا ہی احرام ہے۔ جب کہ اصل میں احرام اعمال حج یا عمرہ میں داخل ہونے کی نیت کا نام ہے۔ اور سفید چادروں کا اوڑھنا اس کے لیے تیاری و نشانی اور اس کے واجبات میں سے ہے۔ ٭ بعض خواتین کا یہ گمان رکھنا کہ ان کے لیے احرام کی کوئی مخصوص چادر یا لباس ہے۔ عورت عام لباس میں ہی احرام باندھے گی۔ ٭ بعض خواتین کا حیض یا نفاس کی وجہ سے میقات سے بغیر احرام کے گزر جانا۔ ایسی خواتین کو چاہیے کہ میقات سے احرام باندھ لیں [نیت کرلیں ] ؛ مکہ مکرمہ پہنچ کر بیت اللہ کا طواف کرنے کے لیے طہارت کا انتظار کر لیں ۔