کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 86
پر نکلے۔ ٭ اگر متوفی کی بیوی ہے ؛ لیکن مکہ پہنچ چکی ہے، اس کے ساتھ خواتین کی قابل اعتماد جماعت موجود ہے تو اپنا حج یا عمرہ پورا کرکے واپس جائے۔ اس عرصہ میں بناؤ سنگھار نہ کرے۔ چونکہ یہ عدت کے ایام ہیں ۔ او رباقی ایام عدت وطن واپس جاکر مکمل کرلے۔ ٭ اگر ایسا ممکن نہیں ؛ عورت کی حفاظت کا مسئلہ درپیش ہے تو پھر اسے چاہیے کہ فوراً واپس وطن پلٹ جائے اور عدت وہاں جاکر پوری کرے۔ احرام کی غلطیاں : ٭ بغیر احرام کے میقات سے گزر جانا۔اس صورت میں دم واجب آتا ہے۔ یا پھر انسان پلٹ کر میقات پر جائے اور احرام باندھ لے۔