کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 85
مسئلہ:…یہی حکم اس عورت کا بھی ہے جو اس عذر کی وجہ سے عمرہ کا احرام باندھنے کے بعد عمرہ نہ کرسکے۔یا پھر احرام سے حلال ہونے کی نیت کرلے، اور ایک ’’دم ‘‘ دے دے۔ اگر احرام کی نیت کرتے وقت شرط بھی لگائی تھی تو پھر احرام کھولنے سے اس پر کوئی دم نہیں ۔ (فتاوی ارکان اسلام: ۵۶۸) ٭ حنفیہ کے نزدیک ایسی صورت میں دم بھی دے گی۔ کیونکہ اس سے حرمت ِ حرم کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔ توضیح مزید: …وہ عورت جو کسی محرم کے ساتھ حج یا عمرہ کے لیے نکلی۔ راستہ میں اس کے محرم کا انتقال ہوگیا ؛ تو اب اس صورت میں : ٭ اگر اس کا گھر نزدیک ہے تو واپس گھر چلی جائے۔ اور اگر متوفی کی بیوی ہے تو پھر عد ت گزارنے کے بعد سفر