کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 83
حلال نہیں ہوگی۔ مسئلہ:…ایسی عورت جس نے طواف افاضہ نہیں کیا تھا کہ حیض شروع ہوگیا اور اس کے لیے مکہ مکرمہ میں مزید ٹھہرنا مشکل ہے اور طواف سے پہلے سفر کر کے دوبارہ مکہ میں واپس آنا بھی دشوارکن مسئلہ ہے، تو اس حالت میں اس کے لیے جائز ہے کہ درج ذیل دو میں سے کوئی ایک بات اختیار کر لے: 1. وہ ایسا انجکشن لگوائے جس سے خون بند ہو جائے اور اس طرح وہ طواف افاضہ کر لے بشرطیکہ انجکشن لگوانے میں کوئی نقصان نہ ہو۔ 2. وہ اس طرح مضبوطی کے ساتھ لنگوٹ باندھ لے کہ مسجد میں خون نہ گرے اور ضرورت کی وجہ سے اسی حالت میں طواف کر لے۔ اس مسئلہ میں یہی قول راجح ہے اور