کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 82
سے جائے اور حج و عمرہ کا ارادہ نہ ہو تو بلا احرام حدود ِ حرم میں داخل ہوسکتا ہے۔حنفیہ کے نزدیک ایسا کرنا جائز نہیں ۔بلکہ اس کے لیے ان کے ہاں حیلہ ہے۔ خواتین کے بعض مخصوص مسائل : مسئلہ :…ایسی عورت جسے میقات پر یا اس سے پہلے یا بعدمیں حیض یا نفاس کا عارضہ لاحق ہوجائے تو اسے چاہیے کہ وہ بھی باقی عورتوں کی طرح غسل کرکے احرام کی نیت کرلے۔ مکہ مکرمہ پہنچ کر بیت کے طواف کے علاوہ حج کے باقی اعمال ایسے ہی ادا کرے گی جیسے باقی لوگ کررہے ہیں ۔ مگر بیت اللہ کا طواف نہیں کرے گی اور نہ ہی مسجد الحرام میں داخل ہوگی۔ (صفا ومروہ مسجد الحرام میں داخل نہیں )۔ البتہ اگر ایسی عورت عمرہ کرنا چاہتی ہے تو وہ اپنے پاک ہونے کا انتظار کرے گی۔ اور پاک ہونے تک وہ محرم ہی رہے گی۔