کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 81
وہیں سے احرام باندھے جہاں سے اس کے دل میں عمرہ کا خیال پیدا ہوااس پر کچھ بھی نہیں ہوگا؛البتہ اگر میقات سے پہلے بھی نیت حج یا عمرہ کی تھی ؛ اور بغیر احرام کے میقات سے گزرا تو پھر اسے یاتو واپس میقات پر جانا ہوگا یا پھر فدیہ دے گا۔ مسئلہ:…پاک وہندسے ہوائی جہاز سے آنے والے لوگ احرام کی چادریں اوڑھ لیں ،اور خواتین احرام کے لیے تیار ہوکر چلیں اور جہاز کے عملہ کے یہ بتانے پر کہ میقات سے گزرنے لگے ہیں ،وہاں سے لَبَّیْکَ… پکارنا شروع کردیں ۔ہوائی مسافروں کا جہاز میقات سے گزر کر جدہ آتا ہے، لہٰذا ان کے لیے جدہ میقات نہیں ہے۔ بغیر احرام کے میقات سے کون گزرے: مسئلہ :…کسی ذاتی غرض،تجارت،تعلیم،علاج وغیرہ