کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 80
ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج قر ان ہی کیا تھا۔ مسئلہ :…میقات سے حج کا احرام باندھیں ،مکہ پہنچ کر طواف ِ قدوم و سعی کریں اور احرام کھولے بغیرمنیٰ چلے جائیں اور تمام مناسک ِحج پورے کرکے احرام کھول دیں ۔یہ حج ِ مفرد ہے اوراس حج کے ساتھ قربانی واجب نہیں ہے۔ مسئلہ :…حج وعمرہ کی نیّت سے مکہ مکرمہ جانے والا اگر احرام باندھے بغیر میقات سے گزر جائے تو واپس لوٹ کر میقات سے احرام باندھ کر جائے۔ یا پھر اندرہی کہیں سے احرام باندھ لے تو دَم(فدیہ کا بکرا) دے اور اس کا حج و عمرہ صحیح ہوگا۔ مسئلہ:… جب کوئی انسان اپنے کسی کام سے میقات سے گزرا اوراس کی نیت حج یا عمرہ کی نہیں تھی۔ لیکن راستہ میں کہیں پر اسے خیال آیا کہ عمرہ کرلینا چاہیے؛ تو ایسا انسان