کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 77
شَرِیْکَ لَکَ)) (متفق علیہ) ’’میں حاضر ہوں ،اے میرے رب! میں حاضر ہوں ،میں حاضر ہوں ، تیرا کوئی شریک نہیں ، میں حاضر ہوں ۔ بیشک ہر قسم کی تعریف،تمام نعمتیں ،اوربادشاہی تیرے ہی لیے ہیں ، تیرا کوئی شریک نہیں ۔‘‘ یہ الفاظ بھی کہے جاسکتے ہیں : ((لَبَّیْکَ اِلٰہَ الْحَقِّ لَبَّیْکَ)) (نسائی،ابن ماجہ) ’’میں حاضر ہوں ، اے معبود ِ برحق!میں حاضر ہوں ۔‘‘ تلبیہ بلند آواز سے کہنا چاہیے،حتیٰ کہ خواتین بھی اتنی آواز سے کہیں کہ ان کی ساتھی خواتین یا پھر خود ہی سن سکیں ۔ غیرمحرم مردوں کے کانوں تک ان کی آواز نہ جانے پائے۔( الحج والعمرہ للالبانی ص۱۸) بعض اہل علم نے قید لگائی ہے کہ مردوں کے لیے پکار کر