کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 76
اور اگر حج ِ قِران کرنا ہو تو یہ کہیں : ((اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ حَجَّاً وَ عُمْرَۃً)) ’’اے اللہ! میں حج و عمرہ کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔‘‘ صرف حج ِ مُفرد(بلا عمرہ)کرنا ہو تو یوں کہیں : ((اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ حَجّاً)) ’’اے اللہ! میں حج کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔‘‘ حج ِ تمتع کا عمرہ کرنا ہو تو یوں کہیں : ((اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکََ عُمْرَۃً مُتَمَتِّعاً بِہَا إِلَی الْحَجٍِ)) ’’اے اللہ! میں عمرہ کے لیے حاضر ہوا ہوں ؛ اس کے ساتھ حج تمتع کرتے ہوئے۔‘‘ ٭ اس کے بعد تلبیہ کہنا شروع کردیں ،جس کے الفاظ یہ ہیں : ((لَبَّیْکَ اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ،لَبَّیْکَ لَا شَرِیْکَ لَکَ لَبَّیْکَ،اِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَۃَ لَکَ وَالْمُلْکَ،لَا