کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 75
’’ اگر مجھے کسی روکنے والا نے روکا تو میں وہیں حلال ہو جاؤں گا جہاں پر تو مجھے روک لے گا۔‘‘ اس صورت میں اگر احرام کھولنا پڑا تو اس پر دم یا فدیہ نہیں ہوگا۔ نیت اور تلبیہ : کب اور کیسے؟: مسئلہ:…طہارت اور نماز کے بعدجب انسان سواری پر بیٹھ جائے تب وہ عمرہ یا حج یا حج وعمرہ کی نیت کرے۔ حج افراد کرنے والے صرف حج کی ؛ حج قران کرنے والے حج اور عمرہ کی، اور حج تمتع یا عمرہ کرنے والے صرف عمرہ کی نیت کریں گے۔ صرف عمرہ کرنے والا یہ الفاظ کہتے ہوئے نیت کرے: ((اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ عُمْرَۃً)) ’’اے اللہ! میں عمرہ کے لیے حاضر ہوا ہوں ۔‘‘