کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 74
چلے گئے ہیں تو دو رکعت نماز طہارت، یا تحیۃ المسجد پڑھ لیں ۔احرام کے لیے کوئی مخصوص نماز نہیں ۔ فرض، اشراق،ضحی،تحیۃ الوضوء یا تحیۃ المسجد کی رکعتیں پڑھ لیں تو وہی کافی ہیں ۔ (فتاوی ابن تیمیہ: ۲۶/۱۰۸۔۱۰۹) بعض احادیث کی رو سے جمہور علماء کے نزدیک یہ دو رکعتیں مستحب ہیں ضروری نہیں ،اور انکا وقت احرام باندھنے کے بعد اور لَبَّیْک … پکارنا شروع کرنے سے پہلے ہے۔ 6. کثرت کے ساتھ ذکر و اذکار کرتے رہنا اور تلبیہ پڑھنا۔ 7. اونچی آواز میں بول کر(قبلہ رخ ہوکر) تلبیہ پڑھنا۔ مسئلہ:… انسان کو اگر راستہ میں کسی قسم کا اندیشہ یا خوف ہو تو اسے چاہیے کہ وہ نیت میں ساتھ یوں بھی کہے : ((فإن حبسني حابس فمحلي حیث حبستني))