کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 73
باندھ لیں گے، اور ایک چادر اوپر اوڑھ لیں گے۔ان چادروں کے لیے مستحب یہ ہے کہ سفید ہوں ۔اور ایسی موٹی ہوں جن سے سترنظر نہ آتا ہو۔اورایسا جوتا پہنیں جو ٹخنوں کو نہ ڈھانپے۔جب کہ عورتوں کا لباس ہی ان کا احرام ہے ؛ اس کے لیے رنگ وغیرہ کی کوئی قید نہیں ؛ اور نہ ہی کسی خاص طرز کا کوئی احرام ہے(انہیں احرام کی نیت کرنی ہوگی)۔ احرام کے بعد مرد حضرات اپنا سر کھلا رکھیں گے پگڑی یا ٹوپی نہیں پہنیں گے۔ خواتین دستانے اور نقاب نہیں پہنیں گی۔ البتہ مردوں کے رش میں سر سے چادر چہرہ پرگراکر پردہ کریں گی۔ اور عام حالت میں اپنا چہرہ کھلا رکھیں گی۔ 5. غسل کرنے کے بعد اگر نماز کا وقت ہے تو پھر مستحب عمل یہ ہے کہ نماز پڑھ لی جائے۔ ورنہ اگر مسجد کے اندر