کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 72
جاتا ہے۔ 2. (ضروری صفائی کرلے؛ مونچھیں بنالے، ناخن تراش لے)۔ 3. پھر خوشبو لگائے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب میقات پر پہنچے تھے تو آپ نے غسل کرنے بعد خوشبو لگائی تھی۔حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ : میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو احرام میں داخل ہونے سے پہلے اور طواف افاضہ سے پہلے خوشبو لگایا کرتی تھی۔‘‘ (متفق علیہ) سردی یاکسی وجہ سے غسل نہ کر سکیں تو بھی کوئی حرج نہیں ۔ مسئلہ : …اگر اس خوشبو کا اثرباقی رہے تو اس پر کچھ حرج نہیں ۔ 4. مرد حضرات میقات سے ایک چادر نیچے بطور تہہ بند کے