کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 71
مسئلہ : …وہ انسان جو میقات سے [حج کی نیت سے]بغیر احرام کے گزر جائے ؛ اور اب اسے خدشہ محسوس ہو کہ اگر وہ احرام کے لیے میقات پر واپس جائے گا تو حج نکل جائے گا ؛ ایسا انسان جس جگہ پر ہے وہیں سے احرام باندھ لے اور ایک دم ’’ دنبہ یا بکر ا‘‘ ذبح کرکے فقراء مکہ میں تقسیم کر دے۔ احرام اور اس کا سنت طریقہ: احرام:…’’ حج یا عمرہ کے اعمال میں داخل ہونے کی نیت کانام ہے۔‘‘ یہ عمرہ یاحج کا رکن ہے۔ اس کے بغیر کوئی بھی نسک ادا نہیں ہوگا۔ سنت اعمال: …میقات پر پہنچنے کے بعد حاجی اور معتمر کے لیے سنت یہ ہے کہ: 1. وہ ایسے غسل کرے جیسے جنابت کے لیے غسل کیا