کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 70
باندھیں گے۔ مسئلہ :… ایسا انسان جس کا ایک گھر میقات سے اندر ہو، اور دوسرا گھر میقات سے باہر ہو تو اسے اختیار حاصل ہے کہ اپنے گھر سے احرام باندھے یا پھر قریب ترین میقات سے۔ مسئلہ : …ایسا انسان جو اپنی میقات کے علاوہ کسی دوسری میقات سے گزرے تو جس میقات پر سے حج و عمرہ کی نیت سے گزرے گا وہیں سے احرام باندھے گا۔مثلًا اہل قصیم کی میقات ابیار علی ( ذوالحلیفہ ) ہے۔ اگر وہ طائف کی طرف سے آئیں گے تو ان کی میقات السیل الکبیر( قرن المنازل ) ہی ہوگی۔ مسئلہ :…اگر کسی انسان نے میقات سے پہلے ہی احرام باندھ لیا تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔