کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 69
مسجد عائشہ ہے۔] موجودہ دور میں جب کہ سفری سہولتیں میسر ہیں ۔اور تیز ترین ہوائی سفر کی وجہ ایسا بھی ممکن ہوسکتا ہے کہ انسان کو میقات پر اتنا موقع میسر نہ آئے کہ وہ تیاری کرسکے۔ لہٰذا اگر کوئی انسان اپنے گھر یا ایر پورٹ سے ہی تیار ہوجائے تو اس میں کچھ حرج نہیں ۔جب جہاز میں میقات کا اعلان ہو تو پھر اسے احرام میں داخل ہونے کی نیت کرلینی چاہے۔ البتہ بری(زمینی ) سفر کرنے والوں کے لیے میقات سے احرام باندھنا چاہیے۔ اس موضوع سے متعلق بعض مسائل: مسئلہ :… اہل مکہ یا جو ان کے حکم میں ہوں ، وہ حج کے لیے اپنی رہائش گاہ سے احرام باندھیں گے۔ جب کہ عمرہ کے لیے وہ حدود حرم سے باہر جاکرکسی بھی حل سے احرام