کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 68
جانے والوں کے لیے احرام باندھنا ضروری ہیں ۔ ان کی تفصیل اصطلاحات میں گزر چکی ہے۔ وہاں دیکھ لیں ۔ ان کی دلیل یہ حدیث نبوی ہے : حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :’’ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اہل مدینہ کے لیے ذوالحلیفہ، اہل شام کے لیے جحفہ،اہل نجد کے لیے قرن منازل اور اہل یمن کے لیے یلملم کومیقات مقرر کیا۔یہ یہاں کے رہنے والوں کے لیے میقات ہے اور ان لوگوں کے لیے بھی جو دوسرے مقامات سے حج اور عمرہ کے ارادہ سے آئیں ؛ اور ان میقات سے گزریں ۔ اور جو ان میقاتوں کے اندر رہنے والا ہے وہ وہیں سے احرام باندھیں ، جہاں سے چلے ہیں ۔یہاں تک کہ اہل مکہ، مکہ ہی سے(حج کا) احرام باندھ لیں ۔‘‘ (بخاری) [عمرہ کے لیے قریب ترین حل میں نکلنا ہوگا؛ جو کہ عموماً