کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 67
وقت عمرہ بھی ادا کیا جاسکتا ہے جب وہ خود عمرہ کرنے پر بوجہ عذر قادر نہ ہو۔
حج کی شروط ارکان و واجبات اور سنن
میقات اور احرام کا بیان:
میقات دو طرح کی ہیں :
۱۔ زمانی میقات: … یہ حج کے ساتھ خاص ہے۔اس کا وقت یکم شوال سے دس ذوالحجہ کی فجر تک ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :
﴿اَلْحَجُّ اَشْہُرٌ مَّعْلُوْمٰتٌ﴾ (البقرۃ:۱۹۷)
’’ حج کے مہینے معلوم شدہ ہیں ۔‘‘
۲۔ مکانی میقات:… وہ مقامات جہاں سیحج وعمرہ کے لیے