کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 66
جی ہاں ۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ پھر اللہ تعالیٰ کا قرضہ ادا کرنے کا زیادہ حقدار ہے۔‘‘ ( نسائی) مسئلہ :… اگر کوئی انسان زندہ ہے تو اسکی طرف سے بغیر اس کی اجازت کے حج میں نیابت کرنا درست نہیں ؛ خواہ یہ حج فرض ہو یا نفل۔ جبکہ میت کی طرف سے فرض یا نفل حج کیا جاسکتا ہے۔ یہاں اجازت کا مسئلہ نہیں ۔ مسئلہ :… صرف پیسے کمانے کے لیے حج ِ بدل کرنا درست نہیں ۔ مسئلہ :… حج بدل کسی دوسرے سے بھی کروایا جاسکتا ہے، اور اس کے اخراجات حج، حج کروانے والے کے ذمہ ہوں گے۔ حج بدل کرنے والے کو چاہیے کہ وہ اتنا ہی مال لے جس سے اس کے اخراجات پورے ہوجائیں ۔ مسئلہ :… کسی دوسرے انسان کی طرف سے اس