کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 65
٭ حج ِبدل کرنے والے کے لیے شرط ہے کہ وہ پہلے اپنی طرف سے فریضۂ حج اداکرچکا ہو۔(ابوداؤد،ابن ماجہ)۔ ٭ ایسا انسان جس پر حج فرض ہوا ہو، مگر وہ بغیر حج کیے مرجائے تو اس کے وارثوں پر واجب ہوتا ہے کہ وہ اس کی طرف سے یا تو خود حجِ بدل کریں ۔ یا کسی نیک اور دین دار انسان کو منتخب کریں جو اس کی طرف سے حج بدل کرے۔ ایک دن خدمت نبوی صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک شخص نے عرض کیا: ’’ اے اللہ کے رسول! میرے والد کی وفات ہوگئی ہے وہ حج نہیں کر سکے تھے کیا میں ان کی جانب سے حج ادا کر سکتا ہوں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’اگر تمہارے والد قرض چھوڑتے تو کیا تم ان کا قرض ادا کرتے؟ اس نے عرض کیا: