کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 63
مسئلہ :… اگر عورت بغیر محرم کے[خواتین کی جماعت کے ساتھ] حج کرے، تو اس کا حج صحیح ہوگا؛ مگر بغیر محرم کے سفر کرنے کا گناہ اس پر ہوگا۔ عورت کا محرم اس کا شوہر ہے یا وہ انسان جس سے کبھی بھی اسکا نکاح نہ ہوسکتا ہو، جیسے : باپ، بھائی، سگا ماموں ، سگا چچا وغیرہ۔ اس کے برعکس چچا زاد بھائی ؛ خالہ زاد بھائی خالو، پھوپھا؛ یہ رشتے محرم نہیں ہو سکتے جب تک کہ کوئی علت حرمت نہ ہو جیسے رضاعت۔
٭ استطاعت کے مفہوم میں جسمانی استطاعت بھی شامل ہے، اگر کوئی شخص بڑھاپے یا بیماری کی وجہ سے سفر نہیں کرسکتا تو اس پر خود حج کے لیے نکلنافرض نہیں ۔(متفق علیہ)
٭ ایسے انسان کو چاہیے کہ وہ اپنے مال سے کسی دوسرے کو اپنی جگہ حج بدل کے لیے بھیج دے۔