کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 62
اللہ کی قسم وہ مسلمان نہیں ہیں ۔‘‘(سنن سعید بن منصور) ٭ صاحب استطاعت عاقل و بالغ مرد و عورت پر زندگی میں صرف ایک بار بیت اللہ کا حج فرض ہے۔ یہ فرضیت ایسے ہی ہے جیسے نماز اور روزہ کی فرضیت ؛ اس فرضیت کا منکر کافر ہے۔ اگر منکر نہیں مگر سستی کی وجہ سے یا مال کی محبت کی وجہ سے حج میں تاخیر کر رہا ہے تو کبیرہ گناہ کا مرتکب ہورہا ہے۔ استطاعت سے کیا مراد ہے: ٭ استطاعت سے مراد زادِراہ اور سواری واخراجات ہیں ۔ (ترمذی) اسی طرح بعض اہل علم نے راستوں کے پر امن ہونے کی شرط بھی عائد کی ہے اور عورتوں کے لیے کسی محرم کاساتھ ہونا بھی شرط ہے۔