کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 61
ہے، لہٰذا تم حج کرو، ایک صحابی (اقرع بن حابس رضی اللہ عنہ ) نے کہا :اے اللہ کے رسول ! کیا ہر سال حج کریں ؟ انھوں نے تین بار یہ سوال دہرایا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے اور بالآخر فرمایا:’’اگر میں ہاں کہہ دیتا، تو تم پر ہر سال حج فرض ہو جاتا اور تم اس کی طاقت نہ پاتے۔‘‘ (متفق علیہ)
٭ حج اسلام کی ایک امتیازی عبادت ہے۔ حدیث میں آتا ہے :
’’ جس شخص پر حج فرض ہوا، [وہ بیت اللہ تک پہنچنے کے لیے سواری اور استطاعت رکھتا ہو]اور اس نے حج نہ کیا، وہ یہودی مرے یا عیسائی مرے اسلام اس سے بری ہے۔‘‘ (ترمذی)
٭ حضرت عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :’’ میرا جی چاہتا ہے کہ طاقت کے باوجود جن لوگوں نے حج نہیں کیامیں ان پر غیر مسلموں سے لیا جانے والا ٹیکس ( جزیہ) نافذ کر دوں ؛