کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 60
’’اللہ تعالی نے ان لوگوں پر جو اس طرف کی راہ پا سکتے ہوں اس گھر کا حج فرض کر دیا ہے اور جو کوئی کفر کرے تواللہ تعالی اس سے بلکہ تمام دنیا سے بے پرواہ ہے۔‘‘
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( بُني الإسلام علی خمس :شھادۃ أن لاإلہ إلا اللّٰه ، أن محمداً رسول اللّٰہ،وإقام الصلاۃ، و إیتاء الزکاۃ،وصوم رمضان، وحج البیت۔))(متفق علیہ)
’’ اسلام کی بنیاد پانچ چیزوں پر ہے : اس بات کی گواہی دینا کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ، اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے رسول ہیں اور نماز کو درستی سے ادا کرنا،زکواۃ دینا، رمضان کے روزے رکھنا، اور بیت اللہ کا حج کرنا۔‘‘
نیز نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ اللہ نے تم پر حج فرض کیا