کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 59
نیکی لکھ دی جاتی ہے۔‘‘ ٭ حجر اسود اور رکن یمانی کو چھونا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ((إن مسح الحجر الأسود والرکن الیمانی یحطان الخطایا حطاً)) (احمد/ صححہ البانی رحمۃ اللّٰه علیہ ) ’’بے شک حجر اسود اور رکن یمانی کو چھونا گناہ کو بالکل گرا دیتے ہیں ۔‘‘ حج کی فرضیت اور تارک کے لیے وعید: ٭ اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا مندی کے حصول کے لیے اہل استطاعت پر زندگی میں ایک بار اپنے گھر کا حج فرض کیا ہے۔فرمان الٰہی ہے: ﴿وَ لِلّٰہِ عَلَی النَّاسِ حِجُّ الْبَیْتِ مَنِ اسْتَطَاعَ اِلَیْہِ سَبِیْلًا وَ مَنْ کَفَرَ فَاِنَّ اللّٰہَ غَنِیٌّ عَنِ الْعٰلَمِیْنَ﴾(آلِ عمران: ۹۷)