کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 58
طواف ِبیت اللہ کااجر: حج اور عمرہ کرنے کے علاوہ ویسے بیت اللہ کا طواف کرنے کی بہت بڑی فضیلت ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((من طاف ہذا البیت أسبوعاً۔یعنی سبعۃ أشواط۔ فأحصاہ کان کعتق رقبۃ، لا یضع قدماً ولا یرفع أخری إلا حط عنہ بھا خطیئۃ،وکتب لہ بھا حسنۃ)) (ابن ماجۃ،صحیح) ’’جس نے اس گھر کے سات چکر لگائے اور اس پر وہ اللہ سے اجر کا امیدوار بھی رہا، اس کے لیے ایک غلام آزاد کرنے کے بر ابر اجر ہے؛ اور نہ ہی وہ کوئی قدم رکھتا ہے، اور نہ ہی دوسرا قدم أٹھاتا ہے مگر اس کے بدلے اس کا اے گناہ ختم کر دیا جاتا ہے، اور اس کے نامہ اعمال میں ایک