کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 57
اگر کوئی غلطی ہوجائے تو توبہ و استغفار کرتے ہوئے فوراً کوئی نیکی کا کام کیا جائے جس سے برائی کا اثر ختم ہو۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اتق اللّٰه حیثما کنت، وأتبع الحسنۃ السیئۃ تمحہا، وخالق الناس بخلق حسن)) (ترمذی)
’’ تم جہاں کہیں بھی رہو، اللہ کا تقوی اختیار کرو، اور برائی کے بعد نیکی کرکے اس کو مٹادو اورلوگوں سے اچھے اخلاق سے پیش آؤ۔‘‘
نیز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( اتق اللّٰه عزوجل، وخذ ما تعرف، ودع ماتنکر))
(مسنداحمد ۶۵۰۸۔ شعیب ارناؤوط نے اسے صحیح کہا ہے۔)
’’ اللہ سے ڈرو، اورنیکی کوبجا لاؤ،اور برائی کوچھوڑ دو۔‘‘
٭ آداب وانتظام اور حسن ِ اخلاق کا خیال رکھا جائے۔