کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 56
٭ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( بر الحج إطعام الطعام و طیب الکلام )) ’’ حج کی نیکی کھانا کھلانا اور اچھی بات کرنا ہے۔‘‘(الصحیحۃ:۱۲۶۴) ٭ جس حج میں خالص حلال مال سے خرچ کیا جائے۔ حرام تو کجا، بلکہ شک و شبہ والا مال بھی نہ ہو۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ پاک ہے اور اپنی راہ میں صرف پاک مال کو ہی قبول کرتا ہے۔ ٭ جس حج میں لوگوں کے حقوق ادا کیے جائیں ۔ اور کسی کا حق نہ مارا جائے اور نہ ہی کسی پر ظلم کیا جائے۔ ٭ گناہ کے اور لا یعنی کاموں کو ترک کیا جائے، اورفسق و فجور اور برائی کے کاموں سے مکمل اجتناب کیا جائے۔