کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 54
ہے ؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :
’’بلند آواز سے پکار کر تلبیہ کہنا، اور قربانی کرنا۔‘‘ (ابن ماجہ، ترمذی، حاکم ؛ صحیح)
حج مبرور کیا ہے؟:
حج مبرور وہ ہے جس میں :
٭ انسان کی نیت خالص ہو۔ مقصود صرف اور صرف اللہ کی رضا مندی کا حصول ہو؛کوئی دکھلاوا یا ریا کاری نہ ہو۔ فرمان الٰہی ہے :
﴿وَاَتِمُّوا الْحَجَّ وَ الْعُمْرَۃَ لِلّٰہِ﴾ (البقرۃ : ۱۹۶)
’’ اور حج اور عمرہ کو اللہ کی رضا کے لیے پورا کرو۔‘‘
جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
((اللہم حجۃ لا ریاء فیہا و لا سمعۃ )) (الصحیحۃ:۲۶۱۷)