کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 53
کی بھی مغفرت کردی جاتی ہے جس کے لیے حاجی مغفرت کی دعا کرے۔‘‘ ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا : ’’بے شک تمہارا اجر تمہاری تھکاوٹ اور خرچ کے مطابق ہے۔‘‘ (رواہ الحاکم، صحیح) ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے رمضان کے عمرہ کے متعلق فرمایا : ’’رمضان میں عمرہ کرنا میرے ساتھ حج کرنے کے برابر ہے۔‘‘ (بخاری ،ح: ۱۸۶۳) ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :’’ کوئی بھی تلبیہ کہنے والا جب تلبیہ کہتا ہے تو اس کے دائیں بائیں کے شجر و حجر بھی وہاں تک تلبیہ کہتے ہیں جہاں تک اس کی آواز پہنچتی ہے۔‘‘ (ترمذی؛ حاکم، ابن خزیمہ ؛ صحیح) ٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا : کون سا عمل سب سے افضل