کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 52
الفقر والذنوب کما ینفي الکیر خبث الحدید و الذہب والفضۃ)) ( ابن خزیمہ، وابن حبان)
’’حج اور عمرہ میں کثرت کرو، کیونکہ یہ دونوں فقر اورگناہوں کو ایسے ختم کردیتے ہیں جیسے بھٹی لوہے اور سونے چاندی کی میل کچیل کو نکال دیتی ہے۔‘‘
٭ حاجی کی زندگی قابلِ رَشک اور وفات قابل ِ فخر ہوتی ہے کہ اگر وہ حالت ِاحرام میں فوت ہوجائے تو قیامت کے دن وہ(( لَبَّیْکَ اَللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ ))پکارتا ہوا اٹھا یا جائے گا۔ (بخاری ومسلم)
٭ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
(( یغفر للحاج و لمن استغفر لہ ))(رواہ ابن خزیمۃ والحاکم۔صحیح)
’’حاجی کے لیے بھی مغفرت کردی جاتی ہے، اور اس انسان