کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 51
ہیں ۔) ٭ ماہ رمضان میں عمرے کا ثواب حج کے برابر ہے۔ (متفق علیہ) ٭ حج اور عمرہ کثرت سے کرنے سے ان کے درمیان کے جتنے گناہ ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( العمرۃ إلی العمرۃ کفارۃ لما بینھما،والحج المبرور لیس لہ الجزاء إلا الجنۃ)) (متفق علیہ) ’’ ایک عمرہ سے دوسرا عمرہ اس کے درمیانی گناہوں کا کفارہ ہے، اور حج مبرور کا بدلہ جنت کے سوا کچھ بھی نہیں ۔‘‘ ٭ حج اور عمرہ کی کثرت سے گناہ ایسے ختم ہوجاتے ہیں جیسے بھٹی لوہے یا سونے چاندی کو جلا کر ان کی میل کو ختم کردیتی ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : (( تابعوا بین الحج والعمرۃ، فإنہما تنفیان