کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 50
٭ ’’ حج عورتوں کا جہاد ہے جس میں کوئی قتال وجنگ بھی نہیں ۔‘‘ (بخاری)
٭ عورتوں کی طرح بوڑھوں اور ضعیفوں کا جہاد بھی حج وعمرہ ہے۔ (احمد، نسائی)
٭ حج و عمرہ کرنے والے اللہ کے وفد ہوتے ہیں ؛ وہ اگر اسے پکاریں تو وہ اس کا جواب دیتا ہے اور اگر اس سے گناہوں کی مغفرت طلب کریں تو ان کے گناہ بخش دیتا ہے۔‘‘ (نسائی، ابن خذیمہ)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’ جس نے حج کیا، اس نے نہ کوئی گناہ کا کام کیا، اور نہ ہی فسق وفجور کا ارتکاب کیا، وہ ایسے واپس لوٹاجیسے جس دن اسے ماں نے جنا تھا۔‘‘ (جس دن ماں نے جنا تو کوئی گناہ نہیں تھا، ایسے ہی حج مبرور کے بعد تمام گناہ معاف ہوجاتے