کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 49
چیزوں پر ہے: اللہ تعالی کی توحید کا اقرار، پابندی سے نماز قائم کرنا، زکوۃ ادا کرنا، رمضان کے روزے رکھنا اور حج کرنا۔‘‘ (بخاری ومسلم)
٭ ایمان و جہاد کے بعد حج ِ مبرور ومقبول افضل ترین عمل ہے۔ (بخاری ومسلم)
٭ حج مبرور کی جزاء جنت کے سوا کچھ بھی نہیں ہے۔اور حج مبرور وہ حج ہے جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بتائے ہوئے طریقہ کے مطابق ہو۔ اور اس میں نہ ہی کسی سے جھگڑا کیاجائے، نہ کسی کو گالی دی جائے،اور نہ ہی فسق وفجور کی کوئی بات کی جائے۔ (بخاری ومسلم)
٭ حج سے سابقہ گناہ معاف ہوجاتے ہیں ۔حدیث میں ہے:
((وأن الحج یھدم ما کان قبلہ)) (مسلم)
’’اوربیشک حج اپنے سے پہلے گناہوں کو ختم کر دیتا ہے۔‘‘