کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 48
کرنے والے ہیں اور اپنے رب کی حمد کرنے والے ہیں ۔‘‘
٭ عمرہ کے لیے سال بھر میں کسی بھی وقت احرام باندھا جا سکتا ہے۔ جب کہ حج کے لیے اس کے اوقات مخصوص ہیں ۔ یعنی یکم شوال سے دس ذوالحجہ کی فجر سے پہلے تک۔
دوران سفر زیادہ سے زیادہ ذکر و اذکار اور توبہ واستغفار کرنا چاہیے۔ اور دوسرے ساتھیوں کو راحت و آرام اور خوشی پہنچانے کی کوشش کرے۔
حج اور عمرہ کے فضائل
حج ایک بہت بڑا فریضہ اور اسلام کے ارکان میں سے سب سے بڑا اور اہم ترین رکن اور افضل ترین اعمال میں سے ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ’’اسلام کی بنیاد پانچ