کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 47
مِنْ وَّعْثَآئِ السَّفَرِ وَکَآبَۃِ الْمَنْظَرِ وَسُوٓئِ الْمُنْقَلَبِ فِی الْمَالِ وَ الْاَہْلِ)) (مسلم)
’’ اے اللہ!ہم اس سفر میں تجھ سے نیکی اور تقوی کا اور ان اعمال کا سوال کرتے ہیں کہ جن سے تو راضی ہوتا ہے۔ اے اللہ!ہمارے اس سفر کو ہم پر آسان فرما اور اس کی مسافت کو تہہ فرما دے۔ اے اللہ!تو ہی اس سفر میں ہمارا رفیق ہے اور گھر والوں کا نگہبان ہے۔اے اللہ!میں سفر کی تکلیفوں اور رنج وغم سے اور اپنے مال اور گھر والوں کے برے انجام سے تیری پناہ مانگتا ہوں ۔‘‘
جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سفر سے واپس آتے تو یہی دعا پڑھتے اور ان میں ان کلمات کا اضافہ فرماتے :
(( ٰائِبُوْنَ، تَآئِبُوْنَ،عَابِدُوْنَ لِرَبِّنَا حَامِدُوْنَ۔))
’’ ہم واپس آنے والے ہیں توبہ کرنے والے ہیں عبادت