کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 46
٭ سواری پر بیٹھتے وقت یہ دعا کریں :
((اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ،اَللّٰہُ اَکْبَرُ، سُبْحَانَ الَّذِیْ سَخَّرَ لَنَا ہَذَا وَمَا کُنَّا لَہٗ مُقْرِنِیْنَ وَاِنَّا اِلٰی رَبِّنَا لَمُنْقَلِبُوْنَ)) (الزخرف :۱۳۔ مسلم)
’’اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے،اللہ سب سے بڑا ہے،پاک ہے وہ ذات جس نے اس سواری کو ہمارے لیے مسخّر کیا، ورنہ ہم میں اس کی طاقت نہ تھی اور ہم سب اپنے رب کی طرف ہی لوٹ کر جانے والے ہیں ۔‘‘
٭ پھر اس کے بعد سفر کی مسنون دعا پڑھیں :
(( اَللّٰہُمَّ اِنَّا نَسْئَلُکَ فِیْ سَفَرِنَا ھٰذَا الْبِرَّ وَالتَّقْوٰی وَمِنَ الْعَمَلِ مَاتَرْضٰی،اَللّٰہُمَّ ہَوِّنْ عَلَیْنَا سَفَرَنَا ھٰذَا وَاطْوِعَنَّا بُعْدَہٗ، اَللّٰہُمَّ اَنْتَ الصَّاحِبُ فِی السَّفَرِ وَالْخَلِیْفَۃُ فِی الْاَہْلِ، اَللّٰہُمَّ، اِنِّیْ اَعُوْذُبِکَ