کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 45
’’اللہ کا نام لے کر اور اس پر توکّل کرکے (گھر سے نکل رہاہوں ) اور اسکی توفیق کے بغیر نہ نیکی کرنے کی ہمّت ہے،نہ برائی سے بچنے کی طاقت۔‘‘ (ابوداؤد) ٭ مسافر کوالوداع کرنے والے یہ کہیں : ((اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ)) (ابن ماجہ) ’’میں تیرے دین و امانت اور خاتمۂ عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔‘‘ ٭ مسافر جو ابی دعا یوں کرے: ((اَسْتَوْدِعُکُمُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا تَضِیْعُ وَ دَائِعُہٗ))(ابن ماجہ) ’’میں آپ سب کو اس ذات ِ الٰہی کے سپرد کرتا ہوں ،جس کے سپرد کی گئی کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی۔‘‘