کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 45
’’اللہ کا نام لے کر اور اس پر توکّل کرکے (گھر سے نکل رہاہوں ) اور اسکی توفیق کے بغیر نہ نیکی کرنے کی ہمّت ہے،نہ برائی سے بچنے کی طاقت۔‘‘ (ابوداؤد)
٭ مسافر کوالوداع کرنے والے یہ کہیں :
((اَسْتَوْدِعُ اللّٰہَ دِیْنَکَ وَاَمَانَتَکَ وَخَوَاتِیْمَ عَمَلِکَ)) (ابن ماجہ)
’’میں تیرے دین و امانت اور خاتمۂ عمل کو اللہ کے سپرد کرتا ہوں ۔‘‘
٭ مسافر جو ابی دعا یوں کرے:
((اَسْتَوْدِعُکُمُ اللّٰہَ الَّذِیْ لَا تَضِیْعُ وَ دَائِعُہٗ))(ابن ماجہ)
’’میں آپ سب کو اس ذات ِ الٰہی کے سپرد کرتا ہوں ،جس کے سپرد کی گئی کوئی چیز ضائع نہیں ہوتی۔‘‘