کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 44
دیں یا لکھ جائیں ۔ ٭ سفر ِ حج وعمرہ کے دوران خصوصاً اور عام حالات میں عموماً ممنوع زیب وزینت مثلًا داڑھی منڈوانا؛اور مردوں کا سونے(کی انگھوٹھی یا چین؛ یا کڑا)ریشمی لباس وغیرہ کا استعمال کرناحرام و فسق ہے؛ ان سے اجتناب کیا جائے۔ ( بخاری و مسلم) ذکرو اذکار کا اہتمام: ٭ سفر حج وعمرہ پر کسی بھی دن نکل سکتے ہیں ،البتہ مسنون ومستحب دن، جمعرات اور صبح کا وقت یا پھر کم از کم دوپہر و زوال ِآفتاب کا وقت ہے۔ ٭ گھر سے نکلتے وقت یہ دعا کریں : ((بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ،وَلَاحَوْلَ وَلَاقُوَّۃَ اِلَّا بِاللّٰہِ )) (متفق علیہ)