کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 43
آپ جو وقت ضائع کرسکتے ہیں یہ دوبارہ کہیں بھی اور کبھی بھی نہیں مل سکتا۔ ٭ حاجی کو چاہیے کہ سفر کے لیے کسی اچھے رفیق حج کا انتخاب کرے۔ جو کہ اہل علم اور اہل زہد و تقوی میں سے ہو۔ جو حقیقی معنوں میں اس کے سفر کا ساتھی بن سکے۔ اگرانسان کہیں پر بھول جائے تو وہ اسے یاد دلائے، اور جہاں کہیں لاعلمی ہو تو وہ شرعی مسئلہ بتائے۔ اور نیکی کا حکم دیتا رہے اوربرائی سے منع کرتا رہے۔ ٭ جب انسان سفر کے لیے نکلے تو بہتر ہے کہ لوگوں سے الوداعی ملاقات کرکے خفگیاں اور ناراضگیاں ختم کر دے۔ اس لیے کہ بغیر شرعی وجہ کے ناراضگی کی موجودگی میں انسان کے نیک اعمال قبول نہیں ہوتے۔ ٭ اگر آپ کے ذمہ کسی کا کوئی حق یا امانت ہو تو وہ ادا کر