کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 38
’’جب انسان اپنا پاکیزہ و حلال مال لے کر سفر حج کے لیے نکلتا ہے، اور وہ سواری پر پاؤں رکھتا ہے، اور کہتا ہے :
((لَبَّیْکَ اللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ))
’’حاضر ہوں اے اللہ! میں حاضر ہوں ‘‘ تو ایک فرشتہ آسمانوں سے آواز لگاتا ہے : ’’تیری حاضری قبول ہوئی اور تیرے لیے سعادت مندی ہے۔ تیرا زاد راہ حلال کا ہے، اورتیری سواری حلال کی ہے۔ تیرا حج مبرور ہوگا اور تجھ پر کوئی گناہ نہیں رہے گا۔‘‘ اور جب کوئی انسان ناجائز اور غلط مال لے کر سفر حج پر نکلتا ہے، اور وہ کہتا ہے:
((لَبَّیْکَ اللّٰہُمَّ لَبَّیْکَ))
تو ایک فرشتہ آسمانوں سے آواز لگاتا ہے: ’’تیری حاضری قبول نہیں ہوئی اور تیرے لیے کوئی سعادت مندی نہیں ہے۔ تیرا زادِ راہ حرام کا ہے، اورتیری سواری حرام کی ہے،اور تیرا