کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 36
حقوق العباد بیان کرتے ہوئے فرمایا : ’’جس نے اپنے بھائی کو تکلیف پہنچائی ہو، یا اس کی عزت پر ہاتھ ڈالا ہو،پس اسے وہ اس دنیا میں ہی ختم کردے، اس سے قبل کہ وہ دن آئے جب اس کے پاس نہ دینار ہو اور نہ ہی درہم،اور اگر اس کا کوئی نیک عمل ہوگا تو اس سے اس ظلم کی قدر اعمال لے کر مظلوم کو دیے جائیں گے، اور اگر اس کی کوئی نیکی نہ ہوگی تو مظلوم کی برائیاں لے کر اس پر ڈالی جائیں گی۔ (صحیح بخاری) ایک بار نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام سے پوچھا : ’’کیاتم جانتے ہو مفلس کون ہے ؟ کہنے لگے : ہم میں مفلس وہ ہے جس کے پاس نہ دینار ہے اور نہ ہی درہم۔‘‘ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:’’ میری امت میں مفلس وہ ہے جو قیامت والے دن نماز، روزے، اور زکوٰۃ لے کر آئے گا،اور اس کی حالت