کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 34
﴿وَتُوْبُوْٓا اِلَی اللّٰہِ جَمِیْعًا اَیُّہَا الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّکُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴾ (النور:۳۱) ’’ اور تم سب اللہ کی طرف توبہ و رجوع کرلو اے ایمان والو، تا کہ تم فلاح پا جاؤ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ نے سورت تحریم میں ارشاد فرمایاہے : ﴿ یٰٓاَیُّہَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْٓا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوْحًا﴾ ’’ اے ایمان والو ! اللہ کی طرف سچی توبہ (توبہ نصوح ) کرلو۔ ‘‘ توبہ کامفہوم یہ ہے کہ بندہ تمام چھوٹے بڑے گناہوں سے توبہ کر کے اللہ کی طرف رجوع کرلے اور وہ گناہ جنھیں وہ جانتا ہے اور وہ بھی جنہیں وہ نہیں جانتا بلکہ نادانستہ اس سے سرزد ہوگئے یا کرکے بھول چکا ہے ان سب گناہوں سے توبہ کرے۔یہ توبہ اپنی پوری شرائط کے ساتھ ہی معتبر ہوگی۔ یعنی سابقہ گناہ پر ندامت و افسوس ہو، اس گناہ کو فی الفور ترک کیا