کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 32
حج کی تاریخ: جدالانبیاء حضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل علیہما السلام نے جب اللہ کے حکم سے بیت اللہ تعمیر کیا تھا، تو اس وقت انہوں نے اللہ تعالیٰ سے مختلف دعائیں مانگی تھیں ؛ جن میں سے ایک دعا یہ بھی تھی: ﴿رَبَّنَا وَ اجْعَلْنَا مُسْلِمِیْنِ لَکَ وَ مِنْ ذُرِّیَّتِنَآ اُمَّۃً مُّسْلِمَۃً لَّکَ وَ اَرِنَا مَنَاسِکَنَا وَ تُبْ عَلَیْنَا اِنَّکَ اَنْتَ التَّوَّابُ الرَّحِیْمُ﴾ (البقرۃ ۱۲۸) ’’اے ہمارے رب ہمیں اپنا فرمانبردار بنا لے اور ہماری اولاد میں سے بھی ایک جماعت کو اپنی اطاعت گزار رکھ اور ہمیں اپنی عبادتیں سکھا اور ہماری توبہ قبول فرما، تو توبہ قبول فرمانے والا اور رحم و کرم کرنے والا ہے۔‘‘ اس کے بعد اللہ تعالیٰ نے حضرت ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا