کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 30
’’ ایک عمرہ سے دوسرا عمرہ درمیان کے عرصہ کے گناہوں کا کفارہ ہے۔ اور حج مبر ور کا بدلہ جنت کے علاوہ کچھ بھی نہیں ۔‘‘
ماہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابرہے۔
’’جس انسان نے حج کیا، اس نے دوران حج کوئی گناہ،فسق و فجور اور نافرمانی کا کام نہ کیا تووہ گناہوں سے ایسے پاک وصاف ہوکر لوٹتا ہے جیسے جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا تو اس کا کوئی گناہ نہیں تھا۔‘‘ (حدیث)
آ گاہي ! داڑھی مونڈنا یا کٹواکر ایک مٹھی سے کم کرنا، سیگریٹ نوشی،اور شلوار ٹخنوں سے نیچے لٹکانا فسق و فجور اور گناہ کے کام ہیں ۔
اب اپنے ان قیمتی اعمال کی قبولیت کے متعلق خود فیصلہ کرلیں ۔