کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 29
ذوالحجہ کو صرف اس ایک جمرہ کو سات کنکریاں ماری جاتی ہیں ۔ باقی ایام میں تینوں جمرات کو سات سات کنکریاں ماری جاتی ہیں ۔
مبیت : رات گزارنا۔ مراد منیٰ کی راتیں ہوتی ہیں ۔
تکبیرات : ایام تشریق کا ذکر ودعا ؛ جوآگے آرہا ہے۔
رمي : شیطانوں کو کنکر مارنے کو کہتے ہیں ۔
ہدي: قربانی کا جانور۔
دم : سے مراد بکرایا دنبہ ذبح کرنا ہے۔ جو واجبات حج چھوڑنے یا محرمات کاارتکاب کرنے کی وجہ سے ہوتا ہے۔
جنایت :خطاء اور قصور۔ وہ امور جن کا حج میں کرنا حرام ہو۔
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:
"الْعُمْرَۃُ إِلَی الْعُمْرَۃِ کَفَّارَۃٌ لِمَا بَیْنَہُمَا وَالْحَجُّ الْمَبْرُورُ لَیْسَ لَہُ جَزَائٌ إِلَّا الْجَنَّۃُ۔" [البخاری]