کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 28
میلین أخضرین: دو ہری بتیاں ؛ جوکہ بطن وادی میں ہیں ، ان کے درمیان مردوں کو دوڑ کر چلنا چاہیے۔
قصر : بال کٹوانا۔
حلق : سر منڈوانا۔
وقوف عرفہ :میدان عرفات میں قیام۔ حج کا اہم رکن ہے۔
افاضہ : عرفات سے واپسی کو کہتے ہیں ؛ اس کا وقت مغرب کا ہے۔
جمع : مزدلفہ میں پڑاؤ ڈالنے کو کہتے ہیں ۔
یوم نحر :قربانی کا دن۔ ۱۰ ذوالحجہ۔
جمرات : جمرہ کی جمع ہے۔ ان کی تعداد تین ہے۔ جمرہ اولی : مسجد خیف کی طرف سے آتے ہوئے پہلا جمرہ۔ جمرہ وسطی درمیان والا جمرہ۔ ان دونوں جمرات کی رمی کرنے کے بعد دعا کرنا ہے۔ جمرہ عقبہ ؛ یا جمرہ کبری، یا بڑا شیطان ؛دس