کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 27
3. طواف وداع :… مکہ مکرمہ چھوڑتے ہوئے آخری کام ؛ حج کے واجبات میں سے ہے۔
4. طواف تحیہ :… مسجد الحرام میں داخل ہونے پر دو نفل کے بجائے جو طواف کرتے ہیں ۔
5. نفلی طواف : …کسی وقت اور کسی بھی لباس میں ہوسکتاہے۔
اضطباع :طواف قدوم میں دائیں کندھے کو ننگا رکھنے کا نام۔
رمل :طواف قدوم کے پہلے تین چکروں میں پھدک کر چلنا۔
استلام: حجر اسود کو بوسہ دینا، ہاتھ یا چھڑی لگا کر اسے بوسہ دینا، یا صرف ہاتھ سے اشارہ کرنا ؛ یہ چاروں صورتیں استلام کہلاتی ہیں ۔
سعي : صفا مروہ کے درمیان چکر لگانا۔
مسعي : سعی کرنیکی جگہ۔