کتاب: آسان حج و عمرہ مع زیارات مدینہ - صفحہ 26
باندھے۔ حج بدل :جو کسی دوسرے کی طرف سے حج کیا جائے۔ اشہر حج : حج کے مہینے۔شوال ذی قعدہ مکمل؛ اور ذوالحجہ کے پہلے دس دن۔جن میں حج کے لیے احرام باندھا جاسکتا ہے۔ ایام تشریق :۹سے تیرہ ذوالحجہ تک ؛تکبیریں کہنے کے دن۔ یوم ترویہ :ابتداء حج کا دن ؛ آٹھ ذوالحجہ۔ مقامي :اہل مکہ اوروہ لوگ جو اہل مکہ کے حکم میں ہوں ۔ آفاقي :وہ آدمی جو میقات کے باہر سے مکہ مکرمہ آئے۔ طواف:بیت اللہ کے گرد چکر لگانا۔ اس کی بذیل اقسام ہیں : 1. طواف قدوم: …عمرہ یا حج کی غرض سے مکہ مکرمہ پہنچنے پر پہلا طواف۔ 2. طواف افاضہ یا طواف زیارت :… حج کا رکن ہے۔